کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اگر انہیں کبھی کراچی چھوڑ کر کسی اور شہر جانا پڑا تو وہ مدینہ شفٹ ہوجائیں گے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ مدینہ رہنے والوں کیلئے دنیا کا بہترین شہر ہے، انسان جیسے ہی مدینے میں قدم رکھتا ہے اس کا ذہن مثبت ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدینے کا ماحول دنیا سے بہت الگ ہے، وہاں کے لوگ اچھے اخلاق والے ہیں اور وہ پوری زندگی مدینے میں گزار سکتے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار کراچی شہر کو چھوڑنے کا سوچا لیکن کراچی کی رونقیں بہت کم شہروں میں مل سکتی ہیں اسی لئے ارادہ نہیں بن سکا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے رہنے والے کسی اور شہر میں زیادہ دن نہیں گزار سکتے، انہیں شہر کی رونق یاد آنے لگتی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...