اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 3 اپریل کو انتخابات کروانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا ہے، سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات 3 اپریل کو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، 3 اپریل کو سندھ، پنجاب سے 12، 12 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہوگا جبکہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11، 11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے، دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے بھی 12 ،12جبکہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ خیبرپختوانخواہ اور بلوچستان کے 11،11 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز بھی اپنی مدت پوری کر لیں گے، 25ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...