بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شہباز شریف کو وزارت عظمی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

0
52

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ شہباز شریف کو بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھانے پر بہت مبارک باد۔واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔