لاہور(این این آئی)پنجابی کلچر ڈے 14 مارچ کومنایا جائے گااس دن کے حوالہ سے فیصل آباد سمیت صوبہ پنجاب بھر میں منعقدہ پروگرامز میں مقامی ثقافت’ کھانے’لباس’ دستکاری’ فنون لطیفہ’ کھیل’زرعی ومقامی مصنوعات کواجاگر کیاجائے گا۔پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر رنگا رنگ کلچرل پروگرام،گھڑ ڈانس، ڈھول جھومر سمیت مختلف ایونٹس ہونگے اور اس موقع پر سوہنے پنجاب کے کلچر اور روایات کو اجاگر کیا جائے گا۔سکولوں میں14مارچ کو ہونے والے کلچر ڈے میںپنجاب کے روایتی کھیلوں کو خصوصی جگہ دی جائے گی جن میں ٹائر ریس،شٹاپو،پٹھو گرم،کوکلا چھپاکی،کبڈی،لڈی،بھنگڑا،چمٹا قوالی اور پنجاب کے دیگر ثقافتی کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے جبکہ طلباء و اساتذہ کرام پنجاب کے روایتی لباس کرتہ،لاچہ،پگڑی زیب تن کریں گے اور پنجاب کے روایتی کھانے پکائے جائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...