اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کے لیے قرارداد پارلیمنٹ ہاس میں جمع کرادی۔قرارداد سابق اسپیکر اسد قیصرنے دیگر رہنماں کے ہمراہ جمع کرائی۔قرارداد میں عمران خان و دیگر پارٹی رہنمائوں شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الٰہی اور اعجاز چوہدری کے علاوہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور کے خلاف غیرقانونی مقدمات ختم کرکے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔قبل ازیں رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بنائے گئے مقدمات کو واپس لینے کے لیے قرارداد لارہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم ایک قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر غیرقانونی مقدمات بنائے گئے چنانچہ ہم قرارداد جمع کروا رہے ہیں کہ عمران خان پر جتنے مقدمات ہیں وہ واپس لیے جائیں اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر گرفتار خواتین اور کارکنوں کو بھی رہا کیا جائے۔اسد قیصر نے بتایا کہ اگلے اجلاس میں ہم اس قرارداد کو پاس کروائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 9 مئی واقعات کی ہمیشہ مذمت کی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ایک طرف ہم پر ظلم ہورہا ہے تو دوسری طرف مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔رہنما تحریک انصاف نے متنبہ کیا کہ اگر ہمیں اپنا حق نہ ملا تو پھر سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...