سینیٹر اسحق ڈار کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات،اوورسیزکے مسائل پر گفتگو

0
126

اسلام آباد (این این آئی)اینڈ اوورسیز پاکستانیز مسلم لیگ (ن )،سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔ گزشتہ روز صدر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز مسلم لیگ (ن )سینیٹر اسحق ڈار نے اپنے سینئر نائب صدر اور چیف کوآردینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک بیرسٹر امجد ملک کیساتھ اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی ۔اوورسیزکے مسائل ، منشور میں شامل نکات ،انکا حل اور مسلم لیگ ن کے اوورسیز چیپٹرز کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی ۔ بیرسٹر امجد ملک نے میاں شہباز شریف کی حلف برداری پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ سیاسی استحکام میم ہی ملکی ترقی کا راز پنہاں ہے۔ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی اقتصادی ترقی انکی جماعت کی حکومت میں اہم ترین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مندرجہ زیل اقدامات انکی ترجیہات میں شامل ہوں گے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں ،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاو¿نٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاو¿نٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات ، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھییجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سینیٹر اسحق ڈار صدر انٹرنیشنل افئیرز کیساتھ انکا تعلق ذاتی کیساتھ پروفیشنل اور روحانی بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ ہمیشہ شفقت اور رہنمائی کرتے ہیں،وہ ایک ایسے ٹیکنوکریٹ ہیں جو وہ بات کہتے ہیں وہ کرتے ہیں اور جو کرتے ہیں اس پر یقین رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انکے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔وہ عہدوں میں جان ڈالنے والی تاریخ ساز شخصیت ہیں اور جہاں بھی انہیں کام کرنے کا موقع ملا وہ ملکی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ بیرسٹر امجد ملک نے اسحق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن )میاں محمد نواز شریف ، صدر جماعت میاں شہباز شریف اور صدر اوورسیز سینیٹر اسحق ڈار نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے منشور میں تارکین وطن کا باب رکھ کے اور بامقصد اور بامعنی داد رسی کیلئے سولہ نکاتی پروگرام کا اعلان کرکے ملک سے محبت اور اس کے لئے محنت کرنیوالوں کی خدمت کی ہے اور انہیں صحیح معنوں میں نوازنے کا سوچا ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ تارکین وطن کی پنجاب اور سنٹر میں نمائندگی اوورسیز کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کی بلا شرط غیرے حمائت جاری رکھیں گے۔سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ملک کی خدمت کی تھی اب بھی بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔سینیٹر اسحق ڈار نے مہمان نوازی کیساتھ ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے آگاہ بھی کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کو نوزائیدہ حکومت کی مکمل حمائت اور پاکستان کے بیرون ملک امیج کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔
٭٭٭٭٭