اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتخابات کے 14 روز کے اندر فارم 45 اور فارم47 ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے انتخابات کے بعد 14 دنوں میں فارم ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کی درخواست پر سماعت کی۔مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے وکیل ایمان زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں اور مقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق 14 دنوں میں انتخابی نتائج کے فارمز ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صرف فارمز ہی نہیں بلکہ تمام متعلقہ دستاویزات کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا ہوتا ہے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوئے مگر ابھی تک متعلقہ دستاویزات اپلوڈ نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کسی حد تک فارم 45 اپلوڈ کیے اور پھر ہٹا دیے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے انتخابی فارم اپلوڈ نا کرنے کے خلاف درخواست پر اعتراضات دور کر کے اسے سماعت کیلئے مقرر کردیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...