نیویارک(این این آئی)ایک دردناک اعلان میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے بتایا ہے سال 2023 میں دنیا بھر میں نقل مکانی کے راستوں پر کم از کم 8,565 افراد ہلاک ہوئے جس کی وجہ سے یہ سال ایک دہائی کا مہلک سال بن گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ 2023 میں ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں 20 فیصد کے المناک اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال اموات کی کل تعداد 2016 میں ریکارڈ کیے گئے پچھلے ریکارڈ سے زیادہ تھی جب 8,084 تارکین وطن ہلاک ہوئے تھے۔جبکہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے تصدیق کی کہ محفوظ اور قانونی ہجرت کے راستے اب بھی کم ہیں جو ہر سال لاکھوں افراد کو خطرناک حالات میں اس تجربے سے گذرنے پر مجبور کرتے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسنگ مائیگرنٹس پروجیکٹ کی طرف سے جمع کی گئی یہ خوفناک تعداد ہمیں یہ بھی یاد دلاتی ہے کہ سب کے لیے محفوظ ہجرت کو یقینی بنانے کے لیے مزید کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جانا چاہیے تاکہ مستقبل کے 10 سالوں میں لوگوں کو بہتر کی تلاش میں اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالنا پڑے۔بحیرہ روم کو عبور کرنا تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک راستہ ہے، جہاں گذشتہ سال کم از کم 3,129 اموات اور تارکین وطن کے لاپتہ ہونے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔پچھلے سال نصف سے زیادہ اموات تارکین وطن کے ڈوبنے سے ہوئیں، 9 فی صد کار حادثات کی وجہ سے اور 7 فی صد تشدد کی وجہ سے ہوئیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا مسنگ مائیگرنٹس پروجیکٹ جو 2014 میں قائم کیا گیا تھا ایک کھلا ڈیٹا بیس ہے جو تارکین وطن کی اموات اور لاپتہ ہونے کے واقعات کو ریکارڈ کرتا ہے۔اس پروجیکٹ کے نفاذ کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 63,000 سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...