تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو کے دفتر کی راہداریوں میں غزہ سے متعلق 10 سال کے منصوبے کی باتیں چل رہی ہیں۔ اسرائیل کو 10 نمبر کا عادی ہونا شروع کر دینا چاہیے کیوں کہ یہ غزہ کی پٹی کے اسرائیلی فوج کے برقرار رہنے والے سالوں کی تعداد ہے۔ یہ وہ باتیں ہیں نیتن یاہو کے دفتر کی راہداریوں کے اندر چل رہی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاھو کی ٹیم نے اندازہ لگایا ہے کہ جنگ کے پہلے مرحلے جس میں حماس تحریک کو ختم کرناشامل ہے، ایک یا دو سال لگیں گے۔ حماس کے خاتمہ ممکن ہوگیا تو اس کے بعد پٹی میں کسی متبادل حکومت یا اتھارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے مزید آٹھ سال لگیں گے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق اس عرصے کے دوران اسرائیل کو غزہ میں اپنی مسلسل موجودگی برقرار رکھنی ہوگی۔ حماس کا کنٹرول باقی نہیں رہے گا لیکن اسرائیل کے اندازوں اور امیدوں کے مطابق غزہ میں ہمیشہ مزاحمت ہوتی رہے گی اور اسرائیلی افواج کو اپنی لڑائی جاری رکھنی ہوگی۔اسرائیلی منصوبے کے مطابق پوری پٹی کو خاص طور پر بھاری ہتھیاروں سے غیر مسلح کر دیا جائے گا۔ غزہ کو جزوی فلسطینیوں کے کنٹرول میں رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پٹی کے گہرے مراکز پر لامتناہی اسرائیلی حملے اور کارروائیاں کی جائیں گی۔ مغربی کنارے میں نابلس اور جنین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی جانے والی چھاپہ مار کارروائیاں، جنگجوں کے گھروں کا انہدام جاری رہے گا، خان یونس اور شجاعیہ میں رات کے وقت کی گرفتاریاں بھی جاری رہیں گی۔اخبار کے مطابق نیتن یاہو اور ان کے قریبی ساتھی غزہ میں متوازی طور پر اسرائیلی فوجی حکمرانی کا نفاذ نہیں چاہتے، نہ ہی وہ غزہ میں یہودی آباد کاروں کی بستییوں کی تعمیر کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا منصوبہ دور سے غزہ پر اسرائیلی کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ واضح رہے کئی اسرائیلی حکام نے ماضی میں بارہا اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ غزہ پر قبضے کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد حماس کو حکومت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔غزہ کی پٹی میں اصلاحات متعارف کرانے کے بعد اسے فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کے بارے میں بھی بہت سے نظریات پیش کیے گئے ہیں۔ مجوزہ منظرناموں میں سے ایک غزہ کی پٹی کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں رکھنا بھی تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...