اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشت گرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمے داری موجودہ حکومت پر ہو گی۔انہوںنے کہاکہ 2 دن پہلے الیکشن کمیشن نے فارم 45 لوڈ کیے، اب حال یہ ہے کہ فارم 45 والی ویب سائٹ ہی نہیں کھل رہی، لوڈ کیے گئے فارمز میں کمال کی چوری کی گئیں۔شعیب شاہین نے کہا کہ میرے ایک پولنگ اسٹیشن میں میرے مخالف کے ووٹوں کو 168 کو 468 کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی اس ٹیمپرنگ پر کیس کریں گے، یہ جیل میں بھی جائیں گے اور نوکری سے بھی فارغ ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ اپ لوڈ کیے گئے فارم 45 میں انتہا کی ٹیمپرنگ کی گئی، ٹیمپرنگ کے بعد میرے ووٹ کم کر کے مجھے ہرا دیا گیا، ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر نا ممکن ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں، ہمارے، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی اور مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں، جبکہ طارق چوہدری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کر کے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے، پھر یہ اشرافیہ اسے کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ عدلیہ کو چاہیے کہ وہ ان ڈاکووں اور اشرافیہ کو روکیں، واضح کر دوں کہ ڈاکووں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...