اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے ان کو نامزد کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بتایا کہ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنے اوپر کیے گئے غیر متزلزل اعتماد کے لیے انتہائی مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹریژری بینچوں کی طرف سے خرچ کیے جانے والے سرکاری خزانے کے ایک ایک روپے کا حقیقی معنوں میں حساب کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پورے وفاقی عوامی اخراجات کے حقیقی فوائد ان کے اصل اور منصفانہ وصول کنند گان تک پہنچیں۔شیر افضل مروت نے کہاکہ میں اپنے ساتھیوں کو اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہوں کہ وہ اس بات پر بھروسہ رکھیں کہ میں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...