بیجنگ(این این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک صوبہ جیانگ سو کے وفد کے ساتھ حکومتی ورک رپورٹ کی مشترکہ نظرثانی کے دوران سون نان جن نامی ایک خاتون نمائندے کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ کاریگر چینی قوم کی بنیاد اور ستون ہیں۔چین کی نقل و حمل کی صنعت قدم بہ قدم آگے بڑھتے ہوئے اب دنیا میں پیش پیش ہے۔ اس کارنامے میں کاریگر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اچھا ڈیزائن اور ڈرائنگ کرنا کافی نہیں ہے ، اور آخر میں عملی کام کے لیے ویلڈر کے پاس جانا پڑتا ہے۔ ہمیں پیشہ ورانہ تعلیم کو اچھی طرح سے فروغ دینا ہوگا، اور اس سلسلے میں کاریگروں کا جذبہ مضبوط کرنا ہوگا، اور ان کے اچھے حالات کو یقینی بنانا ہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...