بیجنگ (این این آئی)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کی پیشکش کے دس سال سے زائد عرصے میں ”بیلٹ اینڈ روڈ”کی مشترکہ تعمیر میں وافر ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور یہ آج دنیا کا مقبول ترین بین الاقوامی پبلک گڈ اورتعاون کا سب سے بڑا بین الاقوامی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ چین کو توقع ہے کہ اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون تمام ممالک کی مشترکہ ترقی کا انجن اور عالمی جدت کے لیے ایک ایکسلریٹر بن جائے گا۔جمعرات کوچین یورپ تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مضبوط یورپ چین کے طویل مدتی مفاد میں ہے اور ایک مضبوط چین یورپ کے بنیادی مفاد میں ہے۔ جب تک چین اور یورپی یونین باہمی فائدے کے جذبے سے تعاون کریں گے، بلاک محاذ آرائی پیدا نہیں ہوگی۔ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ جو کوئی جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر سرد جنگ کی محاذ آرائی کرنا چاہتا ہے اسے تاریخی ذمہ داری اٹھانی ہوگی اور جو کوئی علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، اسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وانگ ای نے کہا کہ بنیادی طریقہ یہ ہے کہ بات چیت اور مذاکرات کو دوبارہ شروع کیا جائے، تمام فریقوں، خاص طور پر شمالی کوریا کی طرف سے سلامتی کے جائز خدشات کو دور کیا جائے، اور جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے سیاسی تصفیے کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...