انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کی جاری مہم کے دنوں میں سیکیورٹی فورسز نے ایسے 33 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسداد دہشت گرد پولیس کی طرف سے یہ اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے دی گئی ہے۔ خیال رہے ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات 31 مارچ کو متوقع ہیں اور آج کل مہم جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتاریاں ترکیہ کے شمال مغربی علاقے میں عمل میں آئی ہیں اور ان مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ترک وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ ہم کسی بھی دہشت گرد کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اپنی سیکورٹی فورسز کی اعلی کوششوں کے ساتھ اپنی لڑائی بلا روک ٹوک جاری رکھیں گے۔وزیر داخلہ کے مطابق داعش سے وابستہ ان مشتبہ افراد کا گروپ جنگ زدہ علاقوں میں جنگجو فراہمی کا کام بھی کر رہا تھا جبکہ مسجدوں اور مدارس سے دہشت گردوں کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...