لاہور( این این آئی)وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکیج کی ڈیجیٹل مانٹیرنگ کی روزانہ کی بنیاد پر تیار کی گئی رپورٹ وزیراعلی آفس کو پیش کر دی گئی ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں کے اعدادوشمار بھی جاری کر دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 10لاکھ سے زائد گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے ۔ رمضان نگہبان پیکیج کے 64 لاکھ 79ہزار گھرانوں میں سے 48لاکھ 70 ہزار گھرانوں کے نام اور پتہ کی تصدیق بھی مکمل کر لی گئی ۔مجموعی طور پنجاب بھر میں رمضان نگہبان پیکیج کے لئے مستحق قرار پانے والے 47 لاکھ گھرانوں کی ایڈریس کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع لاہور میں اب تک سب سے زیادہ 75ہزار سے زائد رمضان پیکیج تقسیم کیے گئے،خانیوال میں دوسرے نمبر پر 70ہزار سے زائد اورڈیرہ غازی خان تیسرے نمبر پر 63ہزار سے رمضان پیکیج کی تقسیم مکمل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق 10روز میں صوبے بھر1271 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 417162 مقامات کی چیکنگ کی،10879 دکانداراور تاجر اوور چارجنگ میں ملوث پائے گئے۔10روز میں اوورچارجنگ کرنے والوں دکانداروں اور تاجروں کو2 کروڑ87لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد ،755ایف آئی آررجسٹرڈ جبکہ2153 گرانفروش گرفتار کئے گئے ،صوبے بھر میں گزشتہ روز1271 پرائس مجسٹریٹس نے 2479مقامات پر چیکنگ کی ،گرانفروشی پر 16لاکھ 28 ہزار روپے زائد جرمانہ عائد،30ایف آئی آر درج اور 94لوگوں کو گرفتار کیا گیا
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...