وزیرِاعظم نے وفاقی کابینہ کے لیے نام تجویز کرکے صدر کو بھجوادیے

0
91

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں تقرر کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کردئیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 13 اراکین کے بطور وفاقی وزیر تقرر کی تجویز دی ہے۔وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شِق 9 کے تحت اسحق ڈار، مصدق ملک، سربراہ حبیب بینک (ایچ بی ایل) محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کو بھی بطور وفاقی وزیر مقرر کرنے کی تجویر دی ہے۔شہباز شریف کی تجویز کے مطابق خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر، جام کمال، انجینئر امیر مقام اور اویس لغاری کا بطور وفاقی وزیر تقرر کیا جائے گا۔علاوہ ازیں عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی ، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کو بھی بطور وفاقی وزیر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزیر اعظم نے شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت بنانے کی تجویز دی ہے، اسحق ڈار اور مصدق ملک اپنی سینیٹ کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی بطور وفاقی وزرا کام کریں گے۔