سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستانی عوام بیش قیمت اثاثہ ہیں،مسعود خان

0
85

واشنگٹن ڈی سی(این این آئی)امریکہ میں پاکستان کے سفیرمسعود خان نے کہا ہے کہ اعتماد، سفارت کاری کا کلیدی جزو ہیاورہمیں اسے قائم رکھنا ہوگا، ہم سفارت کاری کا آغاز قریبی جاننے والوں سے کرتے ہیں پھریہ دو افراد، دو برادریوں اور دو قوموں کے درمیان پراعتماد دوستی میں بدل جاتی ہے جو بعد ازاں سیاسی اور معاشی لین دین پر منتنج تی ہے۔ وہ سفارت خانہ پاکستان میں منعقدہ ایک ثقافتی تقریب کے دوران گفتگو کررہے تھے جس خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کی ثقافت، روایتی ملبوسات، لذیذ کھانوں اور فن پاروں کی شاندار نمائش کی گئی۔بعدازاں امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے ایکس (ٹوئٹر) پر دس فار ڈپلومیٹس کے کردار کو سراہتے ہوئیاپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ امن، سلامتی اور خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ یہاں ریاستہائے متحدہ میں مختلف اقوام کی نمائندگی کررہے ہیں اور دس فار ڈپلومیٹس نے ان غیر ملکیوں کو ایک خاندان میں تبدیل کردیا ہے تاکہ وہ ایک دوسریکے نقطہ نظر کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔پاکستان میں سیاحت کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے شرکاء کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور برف پوش چوٹیوں سے لے کر قدیم ساحلی علاقوں تک پاکستان کی قدیم تہذیبوں اور قدرتی عجائبات کے لازوال حسن کا تجربہ کریں اور مزیدار پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوں،پاکستان، وادی سندھ کی تہذیب اور گندھارا تہذیب جیسی بہت سی قدیم تہذیبوں کا مسکن رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ہاں نہایت متحرک اور پرعزم لوگ ہیں جو دوستانہ اور مہمان نوازمزاج رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کا تجربہ کرنے کے لیے آپ کو پاکستان ضرور جانا چاہیے،دس فار ڈپلومیٹس اور سفارت خانہ پاکستان کے درمیان تعلقات کو نقظہ آغاز قرار دیتے ہوئے سفیر مسعود خان نے پاکستان کی ثقافت کے جشن میں بھرپور شمولیت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیاجس کی بدولت روابط کو فروغ دینے اور متنوع ثقافتوں کو منانے کے لییسازگار موقع میسر آیا،سفارت کاروں کے لییاس موقع پر دس فار ڈپلومیٹس کی صدر پیگی لیٹر نے سفیر مسعود خان کا سفارت خانے میں مدعو کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جس میں پاکستان کی متحرک ثقافت کی نمائش کی گئی، یہ تجربہ سب کے لیے انمول خزانہ ثابت ہوگا۔دس فار ڈپلومیٹس نے اپنے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں سفیر مسعود خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس سے قبل سفارت خانہ پاکستان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا جو پاکستان کی شاندار ثقافتی روایات اور دلکش مناظر کا تجربہ کرنے کے لیے جوق در جوق شریک ہوئے جن میں مختلف ممالک کے سفارت کارخاص طور پر سپین، جرمنی، ملائیشیا؛ سوئٹزرلینڈ، عراق، فرانس؛ کینیڈا، مصر، کرغزستان، سنگاپور، ہنگری، جاپان، کوریا، برونائی، ازبکستان، چلی اور سری لنکا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، یورپی یونین، اور ورلڈ بینک سے منسلک شخصیات شامل تھیں۔سفارت خانہ پاکستان نے اس تقریب کا انعقاد ، دس فار ڈپلومیٹس ، جو ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، کے تعاون سے کیا جس کا مقصد واشنگٹن، ڈی سی میں سفارتی برادری کے اراکین کے ساتھ تعلیمی، معلوماتی اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے بین الاقوامی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ دینا ہے۔پریس اینڈ کلچر اتاشی، ضیغم عباس نے سامعین کو پاکستان کی بیش بہا قدرتی اور تاریخی دولت کے بارے میں آگاہ کیا جسے ایوارڈ یافتہ ٹریول میگزین (ٹریول اینڈ لیئر) نے پاکستان کو 2024 میں دیکھنے کے لیے سرفہرست 50 مقامات میں سے ایک قرار دیا۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفارت خانہ پاکستان کی فرسٹ سیکرٹری افرا طارق نے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان کی خواتین رہنماوں کے بارے میں آگاہ کیا۔تقریب کا اختتام معززین کی جانب سے شاندار سٹالز کے دورے کے ساتھ ہوا جس کے بعد پاکستانی کھانوں کے ذائقے پیش کیے گئے۔