ارب روپے کی لاگت سے گوادر پورٹ ڈریجنگ منصوبہ مکمل

0
61

گوادر(این این آئی) گوادر پورٹ مینٹیننس ڈریجنگ نیویگیشن چینل منصوبہ مکمل کر لیا گیا ، اس کے تحت گوادر پورٹ کے نیوی گیشن چینل پر 14 میٹر کی گہرائی کو یقینی بنایا گیا ہے، اب یہ 50000 ٹن سے زیادہ کے بڑے جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے کافی ہے اور اس سے گوادر پورٹ کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق اس سلسلے میں گوادر پورٹ پر مینٹیننس ڈریجنگ نیویگیشن چینل منصوبے کی تکمیل کی تقریب منعقد ہوئی۔ جی پی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر داد بلوچ نے گوادر پرو کو بتایا کہ اس منصوبے کو باضابطہ طور پر 7 اپریل 2023 کو شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر نیویگیشنل چینل کی اصل گہرائی کو بحال کرنے کے لئے صفائی کا عمل شروع کیا گیا جس میں ہیوی ویٹ جہازوں کو اچھی طرح سے تیرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ ہر قسم کے جہازوں کی بلا تعطل نقل و حرکت کو یقینی بنائے گا اور انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے لنگر انداز ہونے میں سہولت فراہم کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق جی پی اے کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ منصوبے کے مطابق ہم نے 4.7 ارب روپے کی لاگت سے گوادر پورٹ پر 14 میٹر قدرتی اور اصل آپریشنل گہرائی کو دوبارہ حاصل کیا۔ انہوں نے آپریشن کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے عہدیدار نے کہا کہ بلاشبہ گزشتہ 7 سالوں میں مٹی نکالنے کی کوئی سرگرمی نہیں ہوئی۔ گوادر پورٹ کی صفائی کا آخری آپریشن 2015 میں کیا گیا تھا۔