لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اس مقدس مہینے میں پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائے گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گراں فروشی کے ذریعے عوام کا استحصال کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ اپنے بیان میں سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ موجودہ کڑے حالات میں حکومت سنبھالنا پھولوں کی سیج نہیں ، اس وقت معیشت کو ہمالیہ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، بیل آئوٹ پیکج کے لئے دوبارہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنا ہے لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہنمائی میں شہباز شریف کی حکومت ان مشکلات سے نبرد آزما ہونے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مریم نواز شریف نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد جس بر ق رفتاری سے صوبے کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا آغاز کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ، وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمت کی میراث کو انتہائی کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہیں ۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن سے اپیل ہے کہ وہ ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز کو پیش نظر رکھے ، احتجاج ان کا آئینی و قانونی حق ہے لیکن اس کی آڑ میں ملک کی جڑوں کو کھوکھلا نہ کیا جائے ۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...