لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی چوہدری سالک حسین سے پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے ملاقات کر کے کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پارٹی امور سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی حقیقی معنوں میں ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،لاکھوں پاکستانی اپنے گھر وںسے دور پردیس میں محنت کر کے اپنے ملک کو ڈالروں کی صورت میں قیمتی زر مبادلہ بھجواتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا مکمل ادراک ہے اور میرا دعویٰ ہے کہ انہیں حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ اوورسیز سے متعلق جو بھی پالیسی بنائیں انہیں اس میں بطور اسٹیک ہولڈر شامل کریں اور ان کی مثبت تجاویز کو اہمیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے ، ایسے حالات میںاوورسیز پاکستانی اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ محمد ندیم پہلوان نے چوہدری سالک حسین کو اپنے حالیہ دورہ قطر اور اومان اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ میں دلچسپی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود عوام کے مسائل کے حوالے سے اپنی آواز بلند کر ے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...