ریاض(این این آئی)ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں سوڈان کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔کابینہ اجلاس میں امید کا اظہار کیا گیا کہ ریاض میں سینڈ اینڈ ڈسٹ سٹروم کے حوالے سے ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس عالمی کوششوں کی سپورٹ میں معاون ثابت ہوگی۔دوسری جانب ریاض حکومت نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ شاہ سلمان امدادی مرکز واحد ادارہ ہے جو بیرون ملک عطیات بھیجنے کا مجاز ہے۔سعودی ادارہ ریاستی سلامتی کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان مرکز کے سوا کوئی ادارہ عطیات بھیجنے کا مجاز نہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...