کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں بھائی کی معذوری نے ایک ذمہ دار انسان بنایا۔ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کے معذور ہونے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی۔اْنہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی میری یہ عادت رہی ہے کہ میں جو بھی کام ہو اسے پورے دل سے کرتا تھا اور بہت چھوٹی عمر سے ہی میں نے ایک کمپنی میں کام کرنا شروع کر دیا تھا تو وہاں بھی میں نے بہت محنت سے کام کیا۔اداکار نے بتایا کہ میں بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھاتا تھا، محنت اور لگن سے کام کرنے کی وجہ سے بہت چھوٹی عمر میں ہی میری آمدنی بہت اچھی ہوگئی تھی۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ہمیشہ اتنی محنت اور لگن سے کام اپنے گھر کے حالات کی وجہ سے کیا کیونکہ میں سب سے بڑا بھائی ہوں اور میرا چھوٹا بھائی بابر ایک حادثے میں معذور ہوگیا تھا، بھائی کی معذوری کے بعد مجھ پر ذمہ داریاں بڑھ گئیں۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ میں اپنے بھائی کی معذوری کے بعد زیادہ ذمہ دار انسان بنا، اسی لیے مجھے اب کام کرنے کی عادت ہے اور اب مجھے ہر کام آسان لگتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ جو لوگ اکثر مجھ سے یہ کہتے ہیں کہ میرے مزاج میں بہت عاجزی ہے، وہ بھی چھوٹی عمر میں کی ہوئی محنت کی وجہ سے ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...