کراچی (این این آئی)اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہیکہ وہ 3 مرتبہ اعتکاف میں بیٹھ چکی ہیں اور عمرہ کرچکی ہیں لیکن عمرہ اور اعتکاف کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بجائے نجی رکھنا پسند کرتی ہیں۔ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران اداکارہ نے خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق بتایا کہ میں 3 مرتبہ اعتکاف کرچکی ہوں ، جب اعتکاف سے اٹھی تب یہ سن کر خاصی پرجوش ہورہی تھی کہ دیکھو تمہارے چہرے پر نور آیا ہے، ایک دفعہ جب اعتکاف میں بیٹھی تو میرے پیروں میں مہندی لگی ہوئی تھی، اس سے قبل میں نے نیل پالش مہینہ ڈیرھ مہینہ پہلے لگائی تھی لیکن لوگوں نے مجھے شوبز انڈسٹری کا سوچ کر کہا دیکھو کبریٰ نے اعتکاف میں نیل پالش لگائی ہوئی تھی اور اس وقت میں نے واضح کیا کہ میرے پیروں میں نیل پالش نہیں ہے یہ مہندی ہے۔عمرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جب میں عمرے پر گئی اور واپس آئی تو بہت سارے لوگوں نے مجھے مبارکبادی اور پیغامات بھیجے جب کہ میں نے عمرے کے حوالے سے کوئی پوسٹ بھی نہیں لگائی تھی لیکن وہاں ایک مداح نے میرے ساتھ تصویر لی اور پھر وہ وائرل ہوگئی جس کے بعد مجھے عمرے کی مبارکباد آنے لگیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...