اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا کی وزیراعظم سے ملاقات کو بارش کا پہلا قطرہ قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اسی سمت میں تمام اسٹیک ہولڈر آگے بڑھیں گے۔احسن اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کی وزیراعظم سے ملاقات بارش کا پہلا قطرہ ہے، امید ہے اسی سمت میں تمام اسٹیک ہولڈر آگے بڑھیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ سیاست اپنی اپنی لیکن عوام ہم سب کے سانجھے ہیں اور سب کا فرض ہے کہ سیاسی تنازع کو سائیڈ پر رکھ کر مل کر کام کریں۔اس دوران احسن اقبال سے صحافی نے سوال پوچھا کہ چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر آپ کے اتحادیوں کے تحفظات سامنے آئے ہیں، آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟اْنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ یہ معمول کی تعیناتی ہے، ہم صوبوں کیحقوق کا احترام کرتے ہیں۔