الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ دو اپریل کو ہوگی

0
155

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 16مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ کو ہو گی جبکہ سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی فہرست 26 مارچ کو آویزاں کی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات کی پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی، پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی وفاقی دارالحکومت سے ایک جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ووٹ دیں گے جبکہ صوبائی اسمبلیاں 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین تشستوں اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر ووٹ دیں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور سندھ سے سینیٹ میں غیر مسلموں کی ایک ایک نشست پر انتخاب ہوگا۔