مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان اختلافات بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر کڑی تنقید کردی ہے۔ چک شومر نے نیتن یاہو کو امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دے دیا اور کہا کہ وہ اکثر انتہاپسندوں کے مطالبات کے آگے سر تسلیم خم کردیتے ہیں۔انہوں نے سینیٹ کے سامنے اپنی ایک تقریر میں مزید کہا کہ اگر نیتن یاہو کی حکومت جنگ کے بعد بھی اقتدار میں رہتی ہے تو امریکہ کو جامع امن کے حصول کے لیے زیادہ مثر طریقے سے کام کرنا چاہیے۔ اسرائیل کو فلسطینیوں کے ساتھ دیرپا امن کے حصول کے لیے بڑی تبدیلیاںکرنا ہوں گی۔ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما چک شومر نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے دو ریاستی حل کو مسترد کرنا ایک “بہت بڑی غلطی” ہے۔ انہوں نے اسرائیل غزہ تنازع کے مذاکرات کاروں پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کو یقینی بنانے، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔واشنگٹن میں اسرائیلی سفیر نے چک شومر کے جواب میں کہا ہے کہ ہمارے مقامی معاملات پر کسی اتحادی ملک کو تبصرہ کرنا فائدہ نہیں دے گا۔ دوسری طرف اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چک شومر کی تقریر اس بات کا ثبوت ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل کے سب سے بڑے حامی کو امریکا میں کھو رہے ہیں۔ نیتن یاہو جنگ جیتنے اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی قومی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔لیکوڈ پارٹی نے چک شومر کے جواب یہ کہ کردیا کہ اسرائیل آزاد ہے اور نیتن یاہو کی پالیسیوں کو وسیع عوامی حمایت حاصل ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے چک شومر کے اسرائیل میں انتخابات کا مطالبہ کرنے والے بیانات پر تبصرہ کیا اور واضح کیا کہ کانگریس ایک آزاد ادارہ ہے۔ یہ شومر کے ذاتی بیانات تھے اور بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے جاری نہیں کیے گئے تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...