اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ہفتہ کو مبارکباد کا ٹیلی فون کیا۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون کال کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد بھیجے گئے مبارکباد کے پرجوش پیغام پران کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے الحرمین الشریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کیلئے نیک تمنائوں اور دعائوں کا اظہاربھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے فرمانروا اور ولی عہد کیلئے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ ساتھ سعودی عوام کو بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ یہ مقدس مہینہ پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن اور خوشحالی لائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام شاہی عظمت کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کے جذبات پر شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ممالک میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور انہوںنے پاکستان کیلئے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...