قیدیوں کے معاہدے پر اب بھی بات چیت جاری ہے،امریکہ

0
158

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک مصر، اسرائیل اور قطر کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے میں خلا کو پر کرنے کے لیے کام کر رہا اور اس حوالے سے بات چیت اب بھی جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن قیدیوں کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ توانائی کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ اسرائیل کا دوحہ میں وفد بھیجنا کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکان اور ضرورت کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ امریکہ کو رفح کے حوالے سے ایک واضح اور قابل عمل منصوبہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ نے ابھی تک کوئی واضح منصوبہ حاصل نہیں کیا ہے۔