راولپنڈی (این این آئی)بحرین کے کمانڈر آف نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی کی کوششوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آرمی چیف نے بحرین کے ساتھ ملٹری تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین سے مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے، خطے میں امن و استحکام کو فروغ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ محمد بن عیسی نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان سے تعاون مضبوط بنانے کے لیے بحرین کے عزم کا اعادہ کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...