اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے شیر افضل مروت کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کرنے سے نقصان پہنچا، ممکنہ مذہبی مسائل کی وجہ سے مجلس وحدت مسلمین سے اتحاد کا فیصلہ تبدیل کرنے سے بہت بڑا نقصان ہوا۔ایک انٹرویومیں بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ میرے خیال میں واشنگٹن میں آئی ایف ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، یہ مقامی لوگوں کا احتجاج تھا اور آپ اسے کسی سیاسی جماعت کا احتجاج نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا قرض اس لیے ضروری ہے کہ اسی پر بقیہ قرضوں کا بھی انحصار ہوتا ہے، ازخود آئی ایم ایف کا قرض اتنا اہم نہیں ہوتا کیونکہ یہ رقم اتنی زیادہ نہیں ہوتی لیکن اس کی اہمیت اس لیے ہے کہ ایک مرتبہ اس کی شرائط پوری ہوتی ہیں تو پھر بقیہ اداروں سے بھی قرض ملتے ہیں، اس لیے یہ ملک کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔شیر افضل مروت کی جانب سے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو نقصان قرار دینے کے حوالے سے سوال پر تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت درست بات کررہے ہیں کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ پہلے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہمیں اس جماعت کے ساتھ جانا چاہیے جس نے الیکشن میں حصہ لیا ہو اور جس کا پارلیمنٹ میں کوئی نہ کوئی رکن ہو کیونکہ ہم مخصوص نشستوں کی وجہ سے کسی جماعت کا حصہ بننا چاہ رہے تھے اور ہم چاہ رہے تھے کہ کسی ایسی جماعت کے ساتھ جائیں جس نے لسٹ بھی دی ہو، انتخابات میں حصہ بھی لیا ہو اور ان کا کوئی رکن پارلیمنٹ بھی ہو تاکہ کوئی تنازع نہ کھڑا ہو اور ہمیں مخصوص نشستیں مل جائیں۔انہوںنے کہاکہ پہلے عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اتحاد کا ہی فیصلہ کیا تھا، اس سے قبل شیرانی گروپ کا فیصلہ کیا تھا تاہم وہ دونوں فیصلے تبدیل ہوئے اور بالآخر سنی اتحاد کونسل کے ساتھ جانے کا فیصلہ ہوا حالانکہ یہ بتایا گیا تھا کہ اس سے مخصوص نشستوں کا مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن پھر بھی یہ فیصلہ کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کس نے اور کیوں کیا اس کی تفصیلات بھی جلد ہو آ جائیں گی، کچھ لوگوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں، انہیں لگا کہ اس سے کوئی مذہبی مسئلہ ہے تو اس وجہ سے شاید انہوں نے یہ فیصلہ تبدیل کر لیا اور اس فیصلے سے بہت بڑا نقصان ہوا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ فیصلہ لینے سے قبل عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا یا بعد میں آگاہ کیا گیا تو بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس حوالے سے شاید رابطے کا فقدان تھا لیکن جن لوگوں نے فیصلہ کیا وہ بہتر بتا سکیں گے البتہ بعد میں عمران خان کو بتا دیا گیا تھا اور الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ میں بھی وہی اعتراضات اٹھائے گئے کہ آپ کی جماعت نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، لسٹ نہیں دی اور اس کا کوئی رکن بھی نہیں ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم یہ توقع نہیں کررہے تھے کہ یہ نشستیں ان جماعتوں کو دے دی جائیں جن کا کوٹہ ہی نہیں بنتا اور اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کا حکم غیرآئینی ہے اور سپریم کورٹ اب حتمی فیصلہ کرے گا لیکن اس چیز کا ہمیں اندازہ تھا کہ ہو سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ اس طرح سے فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے کو بالآخر سپریم کورٹ میں تو لے کر جانا ہی ہے تاکہ اس معاملے کی تشریح ہو جائے اور حتمی بات واضح ہو جائے کہ سنی اتحاد کونسل کو نشستیں مل سکتی ہیں یا نہیں اور اگر سنی اتحاد کو نہیں مل سکتیں تو کیا باقی جماعتوں میں بانٹی جا سکتی ہیں
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...