تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک اکثریت کے کے اسرائیل میں نئے انتخابات کرانے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کو مکمل طور پر نامناسب قرار دیا۔ اس تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نیتن یاہو نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم بنانا ریپبلک نہیں ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے چک شومر کی جمعرات کی اس تقریر کی تعریف کی جس میں انھوں نے نیتن یاہو کو امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا تھا ۔نیتن یاہو، جن کی فوج نے 163 دنوں میں غزہ میں 31645 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے نے امریکہ کی بڑھتی ہوئی تنقید کی مذمت کی اور کہا کہ کوئی بھی دبا اسرائیل کو مکمل فتح حاصل کرنے سے نہیں روک سکے گا۔ حالیہ دنوں میں سینئر امریکی حکام نے نیتن یاہو اور ان کی حکومت سے اپنی مایوسی کا کھلے عام اظہار کیا ہے۔امریکی صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے اسرائیل کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس کے بعد اعلی امریکی عہدیدار چک شومر نے کہا تھا کہ نتین یاہو اپنا راستہ کھو چکے ہیں اور اسرائیل میں نئے انتخابات ہونے چاہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...