غزہ میں قحط، فوری جنگ بندی کی جائے، صدر یورپین کمیشن

0
67

قاہرہ(این این آئی)یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیر لیین نے غزہ میں جاری صورت حال کے بارے میں ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اس وقت قحط کا سامنا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیر لیین نے اس امر کا اظہار قاہرہ میں صدر السیسی کے ساتھ سٹریٹیجک پارٹنر شپ کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔یورپی کمیشن کی صدر نے کہاکہ غزہ میں قحط کا سامنا ہے اور ہم یہ قبول نہیں کر سکتے ہیں۔ اس لیے اب ضرورت ہے کہ بہت تیزی کے ساتھ جنگ بندی کی طرف بڑھا جائے۔ ایک ایسا جنگ بندی معاہدہ جس نے نتیجے میں اسرائیلی یرغمالی رہا ہوں اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر مزید امداد کی ترسیل ممکن ہو سکے۔