انتخابات 2024،پاکستانی رہنمائوں کو امیدوار، پارٹیاں رجسٹرڈ کرانے کا موقع نہیں ملا، ڈونلڈ لو

0
93

واشنگٹن (این این آئی)جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ امریکا ڈونلڈ لو ایوان کی خارجہ امور سے متعلق ذیلی کمیٹی میں اپنا تحریری بیان ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں جمع کرادیا ہے۔ڈونلڈ لو کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا کہ عام انتخابات سے پہلے ہی پرتشدد واقعات سامنے آئے، پولیس، سیاستدانوں اور سیاسی اجتماعات پر دہشت گردحملے کیے گئے، رپورٹرز خاص طور پر خواتین کو سیاسی پارٹیوں کے حامیوں نے ہراساں کیا۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ کئی سیاسی رہنما اپنے مخصوص امیدوار اور پارٹیاں رجسٹرڈ نہ کراسکے، الیکشن نگرانی کی تنظیم نے بتایا کہ انہیں پولنگ اسٹیشنز تک رسائی سے روکا گیا، ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کیدن انٹرنیٹ سروس بند کی گئی۔