اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹرا پارٹی الیکشنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چئیرمین، ملک افضل دین نائب چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی پی کی جانب سے پرویز خٹک کے چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کروائے گئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں باضابطہ طور پر نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز بنائی گئی تھی جس میں سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اہم نام شامل ہیں، 8 فروری 2024 کے انتخابات کے بعد پرویز خٹک نے چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...