جدہ(این این آئی)پاکستان مسلم (ن )سعودی جدہ کی جانب سے چیئرمین مسلم لیگ (ن )سعودی عرب چوہدری اکرم گجر اور مسلم لیگ (ن )جدہ کے صدر عمر پوری اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک صاحب نے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز مسلم لیگ (ن )بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ مسلم لیگ (ن )متحدہ عرب امارات کے سرپرست چوہدری محمد شفیع نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر تمام مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔افطار ڈنر میں سرپرست مسلم لیگ ن سعودیہ مسعود پوری ، مرکزی سینئر نائب صدور فاروق انجم، نور آرائین ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان، صدر مسلم لیگ ن جدہ عمر پوری ،سیکرٹری جنرل مہر خالق لک، نائب صدر چوہدری شہباز حسین۔ صدر تاجر ونگ ظہیر گوندل، انکی ٹیم اور سوشل میڈیا ٹیم کی صدر سائرہ شمس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اور دیگر لیگی عہدیدران نے خصوصی شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن )کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیرز اور اوورسیزپاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ پاکستانی اقتصادی ترقی کیلئے خوش آئیند ہے جس سے پاک سعودی دوستی کو مزید فروغ ملے گا ،پاک سعودی دوستی ایک مثالی دوستی ہے اور جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آن پڑا تو سعودی عرب نے پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ وقت دور نہیں انشاء اللہ پھر پاکستان میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہوں پر دوبارہ گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکے لئے منشور میں جن نکات کا اعلان ہوا ہے ان پر جلد عمل درآمد ہونا شروع ہوجائیگا۔ منشور کی کامیابی میں ہی اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح پنہاں ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی حکومت بننے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا اور تارکین وطن کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کی ہدائت کے مطابق انکی قیادت میں پاکستان کی اقتصادی ترقی انکی جماعت کی حکومت میں اہم ترجیح ہوگی۔ اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے اور سعودیہ اور بیرون ملک دنیا سے رول ماڈل اشخاص پر مشتمل ایڈوائزری کونس کی تشکیل نو کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا تھا اب بھی مسلم لیگ ن تارکین وطن کو مایوس نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن کا دوسرا نام کام کام اور کام ہے ہم منفی پراپیگینڈا پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ سولہ رکنی پیکج اور اقدامات انکی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے۔ ان میں درج زیل اقدامات سرفہرست ہیں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں ،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاؤنٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات ، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھییجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آراء اور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دئے جائیں گے۔چوہدری اکرم چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب نے کہا کہ مسلم لیگ ن سعودی عرب کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔چوہدری محمد شفیع سرپرست مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے اسحق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے پینتیس ممالک میں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو سے رابطہ سازی کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے مہمان خصوصی کے طور پر مسلم لیگ ن جدہ کی ٹیم کو عمدہ کارکردگی پر شیلڈ پیش کی جسے مسلم لیگ ن جدہ کے صدر عمر پوری اور سیکرٹری جنرل مہر عبدلخالق لک نے وصول کیا۔ قبل ازیں ملاقات میں چوہدری اکرم گجر کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی، اس موقع پر یوم پاکستان کے سلسلے کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔ آخر میں مہمانوں کو پرتکلف اعشائیے سے نوازا گیا۔
مقبول خبریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے...
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔
اپنے...
مسجد نبوی ۖکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا...
مدینہ منورہ(این این آئی)المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی صدارت عمومی کی طرف سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلسل...
بھوک اور فاقوں کا شکار فلسطینی بے ہوش ہو کر گلیوں میں گر رہے...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ا یجنسی ا نروا نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک تباہی کی سطح کو چھو...
چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ
نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہا ہے کہ چین نے گذشتہ ماہ مئی میں...