واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں پہلی بار سابق صدر کے خلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہوگیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ تلوار بن کر لٹکنے لگا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو رقم دینے کے مقدمے میں مجرمانہ ٹرائل شروع ہوگیا اور اب مقدمے میں جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا۔ٹرمپ پر الزام ہے کہ اْنہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے پہلے اسٹارمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے اور اْس رقم کی ادائیگی کو چھپانے کیلئے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جھوٹ بولا تھا۔سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اِن الزامات کو مسترد کیا ہے۔تاہم اب جیوری فیصلہ کریگی کہ ٹرمپ نیمالی بدعنوانی تونہیں کی، یہ فیصلہ بھی ہوگا کہ ٹرمپ نیاداکارہ کوایک لاکھ 30 ہزار ڈالر چْھپا کرتو نہیں دیے؟غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ 5 سے 6 ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جرم ثابت ہونے اور جیل ہونے کی صورت میں بھی وہ الیکشن لڑنے اور صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے۔ سابق صدر کے خلاف 3 دیگر کرمنل کیسز بھی ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...