شہید محترمہ کی بیٹی کا بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانا جمہوریت کی ایک اور کامیابی ہے، شازیہ مری

0
106

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاہے کہ شہید محترمہ کی بیٹی کا بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانا جمہوریت کی ایک اور کامیابی ہے۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کاکنان اور شہید محترمہ کے چاہنے والوں کو مبارکباد دیتی ہوں ۔ شازیہ مری نے کہاکہ تمام جمہوری سوچ رکھنے والے اور جمہوریت کے لئیے جدوجہد کرنے والوں کو اس اہم کامیابی کا بخوبی اندازہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بی بی آصفہ کے حلف کے دوران سنی اتحاد کے اراکین کا شور سمجھ سے باہر اور قابلِ افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ منتخب ہونے کے بعد حلف لینا آئینی عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ورز سنی اتحاد کے اراکین نے حلف کے آئینی عمل کو روکنے کی بیہودہ کوشش کی۔ شازیہ مری نے کہاکہ اسمبلی میں عوام کے مسئلوں پر بات کرنے کے بجائے گالیاں بکنا اور بیجا تماشہ لگانا ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ ملک میں مہنگائی اور غربت پر بات کرنے کی بجائے جوکروں کی طرح چھلانگیں لگانا عوام کی خدمت نہیں۔