اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو اس کے سٹریٹجک محل وقوع، بے پناہ وسائل، ترقی پسند نقطہ نظر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی وجہ سے ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا جو تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر مبنی ہیں۔وزیر دفاع کہا کہ دونوں ممالک میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے وفاقی وزیر نے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی سطح کی قیادت کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...