پشاور(این این آئی)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 3 ججوں سے حلف لے لیا۔پیر کو حلف برداری کی تقریب پشاور ہائی کورٹ کے ججوں، ایڈووکیٹ جنرل اور وکلا نے شرکت کی۔جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال نے حلف اٹھایا۔پشاور ہائی کورٹ میں مستقل ہونے والے ججوں کی تعداد 14 ہوگئی، جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال کے مستقل ہونے کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔واضح رہے کہ 20 اپریل کو جسٹس اشتیاق ابراہیم نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا،گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا تھا۔اسی روز جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے ان سے حلف لیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...