کوئٹہ /اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے امام مسجد کو قتل کر دیا تھا، ان کی تدفین افغانستان میں ان کے ابائی صوبے زابل میں کر دی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک حکام نے بتایا کہ امام مسجد محمد عمر جان اخوندزادہ کی میت ان کے اہل خانہ نے افغانستان منتقل کی۔حکام نے انکشاف کیا کہ محمد عمر جان اخوندزادہ طالبان رہنما تھے لیکن وہ گزشتہ 13 سال سے کوئٹہ کے مضافات نواں کلی میں رہائش پذیر تھے۔وہ اپنے والد کی جگہ اسی مسجد میں پیش امام بنے تھے، ان کی عمر 55 برس تھی جبکہ ان کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ اور علاقے میں ایک گھر تھا۔افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رپورٹ کیا کہ محمد عمر جان اخوندزادہ سینئر مذہبی اسکالر تھے اور انہوں نے قندھار میں طالبان کے زیر انتظام مدرسے میں تدریس کے فرائض انجام دیے تھے، وہ افغان طالبان کی نگران کمیٹی کے رکن بھی تھے۔دوسری جانب کوئٹہ پولیس نے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہم مولوی محمد عمر جان کے قتل کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم ہمیں افغان طالبان حکومت میں ان کی حیثیت کے حوالے سے کوئی آگہی نہیں ہے، مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ عمر جان اخوندزادہ افغان طالبان سے اختلافات کے بعد 13 برس قبل کوئٹہ منتقل ہو گئے تھے، وہ اپنے والد کے ہمراہ نواں کلی میں رہائش پذیر تھے، تاہم ان کے اہل خانہ نے طالبان حکومت کے ساتھ منسلک ہونے کی تردید کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عمر جان اخوندزادہ طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے بہت قریب تھے، وہ بھی افغان طالبان کی سربراہی سے قبل کچلاک کی مسجد کے امام تھے۔کوئٹہ میں پولیس حکام نے بتایا کہ کسی بھی فرد یا گروپ نے فوری طور پر عمر جان اخوندزادہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
مقبول خبریں
ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرنا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے’ آصفہ بھٹو زرداری
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ...
سپریم کورٹ کے نئے ججز نے حلف اٹھا لیا’چیف جسٹس نے حلف لیا
اسلام آباد، کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے...
مہوش حیات کی ڈرامہ انڈسٹری میں گرینڈ واپسی
کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر ٹی وی اسکرینز پر جلوے بکھیریں گی۔مہوش حیات...
چاہت فتح علی خان اوراداکارہ میرا کی مزاحیہ اوردلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(این این آئی)سوشل میڈیا سینسیشن اور مزاحیہ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو سوشل...
کھاریاں شہر کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی کا بیٹا گولڈ میڈل جیت لایا
کھاریاں(این این آئی) کھاریاں شہر کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی کا بیٹا کھاریاں کیلئے گولڈ میڈل جیت لایا۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں پریس کلب...