ایبٹ آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر گئے اور شہید کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف، مسلم لیگ(ن)کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے شہید کی بیٹی اور بیٹے کو پیار کیا اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے شہید کے والد کو گلے لگاکر حوصلہ اور دلاسہ دیااور شہداپیکیج کے تحت شہید کی بیوہ اور بچوں کیلئے امدادی چیک انہیں پیش کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ امدادی رقم آ پ کے شہید بیٹے کی عظیم قربانی کا نعم البدل نہیں ہو سکتی لیکن شہید بیوہ اور بچوں کیلئے حکومت جو کچھ بھی کر سکتی ہے، کرے گی، ان کی تعلیم اور علاج کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...