اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملیریا پر قابو پانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن آگاہی پیدا کرنے اور ملیریا کے کنٹرول میں درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔ صدر نے کہا کہ ملیریا کی روک تھام ، تشخیص اور علاج ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عوام کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات کا مقصد ملیریا کے ہر مشتبہ کیس کی جانچ، تصدیق اور اس کا معیاری علاج کرنا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ بات باعث خوشی ہے کہ وزارت قومی صحت نے مشترکہ یونٹ کے ذریعے ملیریا سے نمٹنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ کامن مینجمنٹ یونٹ ملیریا نے ایک جامع حکمت عملی اختیار کی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بدقسمتی سے 2022 میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب جیسی بڑی قدرتی آفت کی وجہ سے ملیریا کی روک تھام کی کوششوں کو نقصان پہنچا، تمام صوبائی حکومتوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز ملیریا کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے بھی اقدامات کریں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...