موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا

0
118

اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا۔جمعرات کوسپیکر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر نے کہاکہ کراہ ارض کے ماحول کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ضروری ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ درخت ہماری ہمیں فضائی آلودگی سے بچاتے ہیں،پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے شدید منفی اثرات کا سامنا ہے۔سپیکرنے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جانے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی و سیاسی استحکام کیلئے دعابھی کی۔