اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے، معیاری تشخیص اور علاج تک رسائی بڑھانے اور ملیریا کی روک تھام کیلئے بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،بھرپور سیاسی عزم ، حکمت عملی اور مناسب سرمایہ کاری کے ذریعے ہم ملیریا سے پاک دنیا کا مشترکہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔جمعرات کوملیریا کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ملیریا کا عالمی دن منانے میں پاکستان باقی دنیا کے ساتھ شامل ہے اس سال ملیریا کے عالمی دن 2024کے موضوع کے عین مطابق ملیریا کے خلاف جنگ میں تمام سٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں، ڈونرز، ہیلتھ کیئر سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملیریا کے خلاف جنگ میں شامل ہونا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ملیریا ہر سال 10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو متاثر کرتا ہے ،حکومت پاکستان ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ،ہر ایک فرد کو ملیریا کی معیاری جانچ اور علاج کی مفت سہولیات تک رسائی حاصل ہونی چاہئے۔وزیراعظم نے کہاکہ وزارت قومی صحت نے کامن مینجمنٹ یونٹ ملیریا، قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں، صوبائی ہم منصبوں، این جی اوز اور نجی سٹیک ہولڈرز کے ذریعے ملک بھر میں ملیریا کی مفت جانچ اور علاج کی سہولیات میں نمایاں اضافہ کیا ہے،ہم نجی شعبے اور اپنے عالمی شراکت داروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے، معیاری تشخیص اور علاج تک رسائی بڑھانے اور ملیریا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کی اہمیت کے بارے میں آگہی کے فروغ کیلئے باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھرپور سیاسی عزم،حکمت عملی اور مناسب سرمایہ کاری کی بدولت ہم ملیریا سے پاک دنیا کا اپنا مشترکہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...