واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے متعدد کالج کیمپس میں فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شدت آگئی۔ کولمبیا، ہارورڈ، یو ایس سی، ٹیکساس یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات میں مظاہرے کیے گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یو ایس سی میں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، ٹیکساس یونیورسٹی میں بھی ایک صحافی سمیت درجنوں مظاہرین گرفتار کرلیے گئے۔ہارورڈ میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے پر یونیورسٹی نے ایکشن لینے کی دھمکی دے دی۔نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر گرفتاریاں کی گئیں۔ لاس اینجیلس کی یونیورسٹی آف صدرن کیلی فورنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔مظاہروں میں آزاد فلسطین کے نعرے لگائے گئے، مارچ کے دوران پولیس سے مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں، جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...