سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی

0
35

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں بس ڈرائیوروں کیلیے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض سے سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے مطابق یکساں یونیفارم کے نظام کا اطلاق کردیا گیا ہے۔سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے مطابق انٹرنیشنل بس سروس، اسکول بس اور دیگر کمرشل بسوں کے ڈرائیوروں کیلیے یکساں یونیفارم کے ضوابط متعین کیے گئے ہیں۔