الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرلی

0
151

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی دستاویز میں کہا گیا کہ سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، جس میں پنجاب کے 49 اور خیرپختونخوا کے 33 ارکان شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 21، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے 11 اور مسلم لیگ (ق)کے پانچ ارکین ہیں۔دستاویز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے 4، مجلس وحدت مسلمین ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک، ایک رکن ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ضیا)، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد بھی ایک، ایک ہے۔دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔