اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اب لوگ کسی بھی وقت 24 گھنٹے میں اپنے مسئلے مسائل یہاں آکر حل کروا سکتے ہیں، یہ مرکز 28 قسم کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے بات ہوئی تو میں نے ان کو کہا کہ پولیس تھانوں کی ویڈیو بنالیں تاکہ بعد میں موازنہ کرنے میں آسانی رہے، مارگلہ کا ٹریک جو تھا اس میں حادثات ہورہے تھے تو اس کی پیٹرولنگ شروع کردی ہے، چینی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے لیے سب سے زیادہ ضرورہ کرائم کو کم کرنا ہے، اگر لاہور میں 30 فیصد کرائم کم ہوسکتا ہے تو یہاں بھی ہوسکتا ہے، اسلام آباد پولسی کی ٹیم بہت محنتی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کرپشن ختم کردیں گے مگر اس کو بہتر ضرور کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد نہ سوتے ہیں نہ کسی کو سونے دیتے ہیں، جلد ہی اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل ہوجائے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ عوام کو تین چار چیزوں سے غرض ہے کہ کرائم نیچے آئے اور ان کا مقدمہ درج ہو، اس بات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، یہ نہیں ہوگا کہ کوئی میرے پاس آئے اور کہے کہ میری ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، اگر کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹے گا تو اس پر کوئی معافی نہیں۔انہوں نے باور کروایا کہ میرا وزیر اعظم سے تعلق 25 سال کا ہے، وہ میرے بڑے بھائی ہیں، مجھے نہیں پتا لوگ کس طرح کی بات کرتے ہیں مگر ہمارا تعلق مضبوط ہے، میرا وزیر اعظم سے تعلق ہے وہ ایسا رہے گا، میرے لیے وزارت معنی نہیں رکھتی پر تعلق معنی رکھتا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...