واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی پرواہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرائل کے موقع پر مینہٹن میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ میلانیا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دے کر شروعات کرنا چاہتا ہوں، اس کے ساتھ ہونا اچھا لگتا ہے لیکن میں دھاندلی کے مقدمے کے لیے عدالت میں ہوں۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک دھاندلی والا خوفناک مقدمہ ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم اس دھاندلی والے مقدمے میں بہت اچھا کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میلانیا فلوریڈا میں ہیں، میں یہ خوفناک اور غیر آئینی کیس ختم ہونے کے بعد وہاں جاں گا۔علاوہ ازیں 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی 54 سالہ اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر بھی مبارک باد دی۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہش منی ٹرائل رواں ماہ سے شروع ہوا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...