کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے۔حکم نامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسج شائع اور نشر کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں۔عدالتِ عظمی نے یہ بھی حکم ہے کہ متعلقہ سرکاری ادارے تجاوزات ختم کرنے کے اخراجات ان سے وصول کیے جائیں جنہوں نے تجاوزات قائم کی ہوں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے، لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹر تک لگا دیئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں۔۔کراچی سمیت ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کراچی میں بہت سے مرکزی کاروباری اداروں کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو قبضہ مافیا نے گھیر رکھا ہے۔ چند برس قبل صدر کے علاقے میں ایمپریس مارکیٹ کے گرد تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پورے علاقے کا نقشہ بدل گیا تھا۔انتظامیہ کی لاپروائی اور انتظامیہ کے بعض افسران اور اہلکاروں اور قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے ایک بار پھر صدر کے علاقے میں متعدد مقامات پر تجاوزارت کا جنگل اگ آیا ہے۔ متعدد سڑکیں پٹھاروں، ٹِھیوں اور ٹھیلوں سے اِٹی ہوئی ہیں۔ ایک بار پھر بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کی ضرورت ہے۔ کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار، کھوڑی گارڈن، کپڑا مارکیٹ، لی مارکیٹ، رنچھوڑ لین، لیاقت آباد ڈاک خانہ، لیاقت آباد دس نمبر، ناظم آباد گول مارکیٹ، ہادی مارکیٹ، نیو کراچی سندھی ہوٹل، بنارس کالونی، قصبہ کالونی مارکیٹ، اورنگی ٹان نمبر پانچ، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، سولجر بازار، لسبیلہ، تین ہٹی، گل بہار، ناظم آباد، پاپوش نگر، چھوٹا میدان، بڑا میدان، بسم اللہ ہوٹل پاک کالونی، حسرت موہانی کالونی اور دوسرے بہت سے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم ہیں۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...